زامران : مسلح افراد کے ہاتھوں 3 افراد گرفتار

888

 زامران و بلیدہ کے درمیانی علاقے  میں مسلح افراد نے چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق زامران و بلیدہ کے درمیانی علاقے باکاڈ میں مسلح افراد تین افراد کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔

مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد میں فیصل ولد حاجی حاصل،  شاہ جہاں ولد غلام شاہ اور مدثر ولد بہار شامل ہیں ۔

ایک باوثوق مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔

تاہم اب تک تینوں گرفتار افراد کے بارے میں کسی بھی مسلح گروپ نے تصدیقی اور نہ تردیدی بیان جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ  مذکورہ علاقوں میں حالیہ کچھ دنوں سے بلوچ مسلح تنظیموں اور پاکستانی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔