کوئٹہ: شدید برفباری سے جہاز رن وے سے پھسل گیا

306

کوئٹہ میں شدید برف باری کے بعد ائرپورٹ پر پی آئی اے کا جہاز رن وے سے پھسل گیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 363 کو صبح 5 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانا تھا لیکن شدید برف باری کے باعث روانہ نہ ہوسکا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ‏ایسے موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کوئٹہ ائرپورٹ کے پاس مہیا نہیں۔

کوئٹہ ائرپورٹ پر ضروری سامان نہ ہونے کے باعث ديگر پانچ پروازيں بھی منسوخ کر دی گئی ہيں۔ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔