پنجگور دھماکے میں فورسز سہولت کار کو نشانہ بنایا ۔ بی آر اے

189

ریاست کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کرنے پر کسی کو نہیں بخشا جائے گا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج ٹوبہ پروم پنجگور میں فرنٹیر کور کے کیمپ کے سامنے ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ نصب شدہ بارودی سرنگ کا ٹارگٹ فرنیٹر کور کا قافلہ تھا لیکن پروم سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی شخص عامر ایوب، جو کاروبار کے نام پر فوج کا سہولت کار ہے، کیمپ جاتے ہوئے اس سرنگ کا نشانہ بنے، دھماکے میں عامر ایوب زخمی ہوا جبکہ اس کا گاڑی مکمل تباہ ہوا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی مذکورہ افراد کو آگاہ کیا تھا کہ فوج کی سہولت کاری سے گریز کریں کیونکہ قابص فوج مقامی باشندوں کے سہارے اپنے قبضے کو دوام دینا چاہتا ہے ہم ایک بار پھر مذکورہ افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ فوج کے سہولت کاری سے گریز کریں، کسی بلوچ کا جان و مال ہمارے لئے انتہائی عزیز ہے لیکن پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کیلئے سہولت کاری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔