آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

150

فورسز و ان کے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے – میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں پیراندر کے علاقے پونڈوک میں قائم فوجی چیک پوسٹ پر خود کار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک و تین کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز و ان کے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔