کولواہ میں پاکستانی فوج کی راشن ضبط کرلی ۔ بی ایل ایف

301

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کیلے راشن و دیگر سامان لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والے گاڑی پر حملہ کرکے راشن و دیگر سامان ضبط کرکے ڈرائیور کو بلوچ ہونے کی وجہ سے تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ پاکستانی فوج اپنے کیمپوں اور چوکیوں پر راشن لیجانے کیلئے لوکل گاڑیوں کو طاقت کے زور پر استعمال کرتی ہے۔ یہ راشن قابض پاکستانی فوج کے ھوشاپ کیمپ سے سسگ، بلور میں لیجارہے تھے کہ سرمچاروں نے مراستان میں گاڑی کو روکا اور راشن و دیگر خوردو نوشی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کولواہ میں رواں سال فروری میں دشمن فوج کے راشن و دیگر وسائل ضبط کئے تھے اور اس موقع پر ایک سر ویلنس ڈرون کیمرہ بھی مار گرایا تھا۔

میجر گہرام نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی زمہ واری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سر زمین کی آزادی تک دشمن کے تمام مفادات سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔