کیچ : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

94

ایک سال قبل بالگتر سے لاپتہ ہونے والا پنجگور کا رہائشی آج بازیاب ہوگیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا شخص آج بازیاب ہوکر اپنےگھر پہنچ گیا ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اسحاق ولد محمد عمر کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آئے روز لوگوں کو لاپتہ کرنے سلسلہ ایک بار پھر زور شور سے جاری ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز  بلوچستان کے علاقے واشک سے فورسز نے تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا  اس کے علاوہ تربت سے بلوچ ادیب نظر دوست کو بھی فورسز  نے گھر پر چھاپہ مار کر  لاپتہ کردیا ۔