کوئٹہ: نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

137

نوجوان کو ایک روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے پشین کے علاقے شادیزئی کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت ستائیس سالہ سید شاہد ولد بدرالدین سکنہ حرم زئی کے نام سے ہوا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک روز قبل اغواء کیا گیا تھا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔