پارلیمنٹ میں 5 ہزار 128 لاپتہ افراد کی لسٹ جمع کردی ہے – بی این پی

123

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد کے لئے اگر تبدیلی آئے تو کوئی حیران کن بات نہیں پارلیمنٹ میں ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں ۔

حکومت اور اپوزیشن اچھے اقدامات کرے گی ہم ساتھ دیں گے سردار اختر جان مینگل نے پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے لئے 5 ہزار 128 لاپتہ افراد کی لسٹ فراہم کردی ہے ہماری لسٹ میں بیشتر لوگ پولیٹیکل ورکر ہیں بلوچستان میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے  ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں حکومت اپوزیشن اچھے اقدامات کریں گے ہم ساتھ دیں گے ہمارے پولیٹیکل 6 نکات پر عملدرآمد کے انتظار میں ہیں ایک طرف لاپتہ افراد چھوڑ رہے ہیں دوسری جانب لاپتہ ہورہے ہیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے روز اول لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھائی سرداراخترجان مینگل نے پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے لئے 5 ہزار 128 لوگ لاپتہ ہیں جو بھی کسی جرم میں ملوث ہے انہیں عدالتوں میں پیش کریں ہماری لسٹ میں بیشتر لوگ پولیٹیکل ورکر ہیں ۔

بلوچستان میں ڈیموں کی اشد ضرورت ہے آج بھی ہم بلوچستان کے ساحل ووسائل حق و حاکمیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ،تبدیلی بلوچستان کے وسیع تر مفاد کے لئے اگر تبدیلی آئے تو کوئی حیران کن بات نہیں ۔