سیاسی خانہ بدوشوں کی شمولیتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بی این پی

148

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی عام انتخابات میں بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی خانہ بدوشوں کی شمولیتوں سے عوام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے کہاکہ عوام بخوبی آگاہ ہیں ہر پانچ سال بعد پارٹیاں بدلنے والے عوام کی نہیں مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔

پارٹی بیان میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم مزید تیز کریں جس طرح مردم و خانہ شماری ، پارٹی جلسوں ، احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں ، لانگ مارچ میں عوام نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پارٹی کا ساتھ دیا اسی طرح بلوچ اور بلوچستانی عوام عام انتخابات میں بھی پارٹی قیادت کا ساتھ دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے جملہ مسائل کے مستقل حل کیلئے پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرے گی کیونکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے صاف شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے کیونکہ ایماندار قیادت ہی بلوچستان کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق حکومتوں کی طرح اس بار بھی سیاسی خانہ بدوشوں کی حکومت بنانے کی کوشش کی گئی تو اس اقدام کو بلوچستان کے عوام کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گی بلکہ اس کی ہر طرح ہر اقدام پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

پارٹی بیان میں کہا گیا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے سب بھی انتخابی اتحاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ جس طرح انہوں نے مردم شماری میں حصہ لے کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا اسی طرح عام انتخابات میں کلہاڑی کے نشان پر مہر ثبت کر کے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ بلوچستان کے مسائل خاص کر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل ہو سکے ۔