نصیرآباد: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق

158

نصیر آباد حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جانبحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری پولیس تھانے کے حدود میں  مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک عورت دریا خاتون اور عرض محمد جانبحق ہوگئے جبکہ دو کمسن بہن بھائی حسینہ بی بی، خان محمد اور رحیم بخش شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق افراد کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ نصیرآباد میں روزانہ کی بنیاد پر پرانی دشمنی اور غیرت کے نام پر قتل کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔