صحبت پور میں 2 افراد قتل، مستونگ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

221

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحت پور میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ ضلع مستونگ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ اعظم خان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گل حسن بھنگر کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے جبکہ قتل کا دوسرا واقعہ پہنور سنھڑی کی بازار میں پیس آیا جس میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قیصر خان بنگلانی کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔

ان دونوں قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

دریں اثناء مستونگ میں دشت کے علاقے تیراہ میل سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی گئی جسے نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

مذکورہ خاتون کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا اور مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔