افغانستان : صوبہ اورزگان کے ضلع پر طالبان کا حملہ

235

طالبان کے حملے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے شدید بمباری بھی کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات طالبان نے افغانستان کے صوبے اورزگان کے ضلع چنارتو پر حملہ کیا ۔

سرکاری زرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز اور طالبان میں شدید نوعیت کی چھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں سات افغان آرمی کے اہلکار مارے گئے جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئیں ۔

دوسری جانب طالبان کے حملے کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے بھی اندھا دھند بمباری شروع کی ۔

افغان میڈیا کے مطابق دو طالب کمانڈر سمیت متعدد جنگجو بھی امریکی بمباری میں مارے گئے ۔

تاہم زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی طیارے کی بمباری سے اورزگان کے ضلع چنارتو کےلئے طالبان کا نظامی کمانڈر شدید زخمی ہے ۔