ہرنائی، شاہرگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

185

ہرنائی، شاہرگ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے لیویز حکام نے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملنے والے لاش کی شناخت ہظارو ولد پستہ خان مری سکنہ یارو شہر دکی کے نام سے ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے دکی روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے آج ہی دکی طاہر لیز ایریا سے مزدوروں کے خالی کمرے سے ایک اور شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس ایچ او نورالحق لونی کے مطابق لاش کی شناخت ریٹائر لیویز سپاہی خان محمد ولد فیض محمد لونی کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق لاش 6 سے 8 گھنٹے پرانی ہے جبکہ قتل ہونیوالے شخص کو سینے میں چار گولیاں لگی ہیں جس سے ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ضلع خاران کے علاقے مسکان قلات، کلی نارو کے ریتیلا علاقے سے لیویز حکام کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی، لاش کی حالت غیر ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی تھی جس کے باعث لیویز حکام نے لاش کو واپس نارو کے ریتوں میں دفنا دیا تھا۔