سی پیک روٹ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

177

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی۔

دی بلوچستان پوسٹ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 11ستمبر بروز منگل کو ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں لشکران کور کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قبول نہیں۔

بی ایل ایف ترجمان نے پاکستان اور چین سمیت تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا سرمایہ بلوچستان میں نہ لائیں، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔