سرینڈر کردہ شخص کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی آر اے

151

مزاحمتی تنظیم سے وابستہ سابقہ سرمچار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 20 جون بدھ کے روز مند بلو میں فائرنگ کرکے وحید کو ہلاک کیا، مزکورہ شخص ایک مزاحمتی تنظیم سے وابستہ سابقہ سرمچار تھا جس نے دوران سرمچاری اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بی آر اے کے اہم ساتھی امان بلوچ کو شہید کیا اور قتل کے الزام سے انکار کرتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم سے وابستگی کے سبب ہم نے وحید کے مزکورہ جرم کے حوالے سے متعلقہ تنظیم سے بارہا تفتیش کا مطالبہ بھی کیا، مزکورہ تنظیم نے اس کے متعلق ایک کمیٹی بھی تشکیل دیا تھا اس دوران وحید انصاف سے بچنے کیلئے ریاست کے سامنے سجدہ ریز ہوگیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی اور ہمارے سرمچاروں پر فائرنگ کرنے کی کوشش پر اس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔