کوئٹہ مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل

103

کوئٹہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایک شخص موقع پہ ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا  اور  موقع سےفرار ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر پرانے بلدیہ آفس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امجد خان ولد شیر زمان خان عیسیٰ خیل سکنہ طوغی روڈ کو قتل کردیا-

ریسکیوذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے-