پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

617

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حملوں کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق حملے اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گرد و نواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلا، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔