کیچ: میرانی ڈیم پر قائم فورسز کی تین چوکیوں پر حملہ: جانی نقصان کی اطلاع

473

کیچ کے علاقے میرانی ڈیم پر فورسز کی تین چوکیوں پر راکٹوں سے حملہ ۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ تربت کے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے دشت میں واقع میرانی ڈیم پر قائم فورسز کی تین چوکیوں پر بیک وقت راکٹوں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا اور دھماکوں و فائرنگ کی آوازسے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے مسلح افراد کی جانب سے اس شدید حملے میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ۔

تاہم اس حملے کی اب تک کسی مسلح گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔