لاہور: فائرنگ سے صحافی ہلاک

294

لاہور پریس کلب کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی کو قتل کر دیا۔

مقتول صحافی کی شناخت نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حسنین شاہ اپنی گاڑی پر سوار پریس کلب آرہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی اور وہ موقع پہ ہلاک ہوگئے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے صحافی کی قتل کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے.

راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔