خاران : فورسز و مسلح افراد کے مابین جھڑپ ، دو افراد جانبحق

928

بلوچستان کے ضلع خاران میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے جھڑپ میں دو افراد جانبحق  ہونے کی اطلاع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خاران کے علاقے ہلمرک میں فورسز و مسلح افراد کے مابین خونریز جھڑپ میں دو افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے عسکری حکام کے مطابق ان کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے  ایف سی اہلکار کی شناخت فدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چترال کا رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فورسز نے مسلح افراد کو گھیرے میں لیا تھا جس کے بعد دونوں طرف سے شدید نوعیت کی جھڑپ شروع ہوئی ، مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی  فورسز کو دوران جھڑپ فضائی مدد بھی حاصل تھا۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیم سے ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اور نہ ہی  جانبحق ہونے والوں کی شناخت تاحال ہوسکی ہے۔