بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلیدہ میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے سلو میں پاکستانی فوج کی کیمپ پر گرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے پانچ گرینیڈ لانچر فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے، یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔