یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عظیم قوم دوست رہنما نواب خیر بخش مری کو ان کے پانچویں برسی پر سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے نواب خیر بخش مری نے اپنی پوری زندگی ایک جہد مسلسل کی طرح گزاری اور ہمیشہ ایک عظیم تر اور آزاد بلوچستان کا خواب دیکھا۔
مرید بلوچ نے مزید کہا کہ آج بلوچ قومی تحریک میں نواب صاحب کے افکار کو رہنما اصول بنا کر ایک آزاد اور عظیم تر وطن کی جہدممکن ہے ۔ہم آج کی دن کے مناسبت سے بلوچ قوم کے فرزندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں کیونکہ ہمارا دشمن اپنی بدکرداری کی وجہ سے تمام دنیا ِعالم میں تنہا رہ چکا ہے اور ہم انشاءاللہ اپنی منزل پر پہنچ کر دم لیں گےاور آزاد بلوچستان ہی بلوچوں کے تمام دکھوں کا مداوہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری کے افکار اور راستے پر عمل کرنے کا عہد کرتی ہے۔