بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

129

ممبئی: کرکٹ ورلڈکپ 2011 کے ہیرو بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔

یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے۔

یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور بھارتی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔

یوراج سنگھ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھے جس کی وجہ سے انہیں کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہونا پڑا تاہم دوبارہ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہوئے اور آج ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ طور پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔