آسٹریلیا نے بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کو کالعدم قرار دے دیا۔ محکمہ خارجہ نے بی ایل اے سربراہ بشیر زیب بلوچ سمیت تین رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) جو ایک آزادی پسند تنظیم ہے اور گذشتہ دو دہائی کے زائد عرصے سے تحریک چلا رہی ہے۔ آسٹریلیا نے بلوچ لبریشن آرمی و اس کے ذمہ دار تین سینئر رہنماؤں پر انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی نئی اعلان کردہ پابندیوں کے تحت، فہرست میں شامل شخص یا ادارے کے اثاثوں کو استعمال کرنا یا ان کے ساتھ لین دین کرنا، یا انہیں اثاثے دستیاب کرانا ایک مجرمانہ جرم ہے۔ آسٹریلیائی پابندیوں کے قانون کی خلاف ورزی کی سزا میں بھاری جرمانے اور 10 سال تک کی قید شامل ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ کے ایک بیان کے مطابق “بلوچ لبریشن آرمی ایک ایسا گروپ ہے جس نے پورے پاکستان میں پرتشدد دہشت گردانہ حملے کیے ہیں۔ ان خوفناک حملوں میں عام شہریوں، اہم انفراسٹرکچر اور غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ریاست کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔”
“دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے آسٹریلیا کی حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے۔
“یہ پابندیاں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے میں مدد کرتی ہیں، جس سے ان کے لیے آپریشنز، بھرتی اور اپنے نقصان دہ نظریے کو پھیلانا مشکل ہو جاتا ہے۔
“ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے اور انہیں ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ہماری سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرتے ہیں۔
“آسٹریلیا کی انسداد دہشت گردی کی پابندیاں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدف، متناسب اور ڈیزائن کی گئی ہیں۔”
محکمہ خارجہ اور تجارت کی طرف سے پیش کردہ پابندیوں کی جامع فہرست میں شامل افراد میں بلوچ لبریشن آرمی سربراہ بشیر زیب، حمل ریحان اور بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ شامل ہیں۔
بی ایل اے نے اس سال آپریشن ہیروف 2.0 کے تحت بلوچستان کے بارہ شہروں میں بیک وقت بڑے پیمانے پر حملے کیئے۔ ان حملوں بی ایل اے مجید برگیڈ کے پچاس ‘فدائین’ نے حصہ لیا۔ آپریشن ہیروف میں بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنے سمیت نوشکی شہر چھ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں رہی۔



















































