مستونگ، گیس کی بندش کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک

53

مستونگ میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف کلی کونگڑھ و ملحقہ علاقوں کے مرد و خواتین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دتو کے مقام پر احتجاجا بند کردیا ہے اور روڈ پر خواتین اور مرد بڑی تعداد میں دھرنا دے رہے ہیں۔

روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے یکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پائپ لائن کو صفائی کرنے نام سے کلی کونگڑھ۔بچہ آباد کڑک و ملحقہ کلیوں کے مین وال کو بند کیا تھا جو کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بحال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے سردی کی موسم میں گھروں میں بچوں اور معذور لوگوں کو گرم رکھنے سمیت امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔ انھوں نے کہاکہ گیس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا