بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے۔ ہائی کورٹ

147

‎بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کر سکیں گے۔

اس حوالے سے عدالت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سرکاری ملازمین سول سیکریٹریٹ اور شاہراہوں میں احتجاج سے باز رہیں ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لئے مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی پیروی کی جائے تاہم ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کر سکتے جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔