ڈیرہ بگٹی: فورسز نے مزید دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا

122
عنایت ، عثمان

پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے مزید دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو پاکستانی فورسز نے تحصیل سوئی میں چائنہ چوکی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت عنایت اللہ ولد کوہی بگٹی اور عثمان ولد رضو بگٹی کے ناموں سے ہے۔

مذکورہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ دونوں کھیتی باڑی سے وابستہ ہیں، ہم انسانی حقوق اور حکومتی اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں انہیں بازیاب کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے میں ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے ایک درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوجی آپریشن بھی جاری ہے۔