بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، مساجد پر بمباری سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اسلم رئیسانی

42

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پرلکھا ہے کہ بلوچ قوم کا مسئلہ سیاسی ہے، باغات کے درخت کاٹنے، مساجد اور مدارس پر بمباری کرنے، یا ڈویڑنوں اور اضلاع کی انتظامی ساخت میں ردوبدل کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے اس کا پائیدار اور موثر حل صرف سنجیدہ، بامعنی اور باوقار سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع مستونگ جو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کا حلقہ بھی ہے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں سے آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ شیلنگ میں مستونگ کھڈکوچہ میں ایک مسجد اور طلباء کی رہائشی مدارس کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ شیلنگ سے شہری ہلاکتوں کے بھی اطلاعات ملے ہیں۔