کیچ: پاکستانی فورسز کا متعدد گھروں پہ چھاپے، قیمتی سامان کا صفایا

51

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز محمد آباد میں رات گئے پاکستانی فورسز کی جانب سے چھاپوں کے اطلاعات سامنے آئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، رات کے وقت نسیم ولد عاصمی اور لیاقت ولد ملا حسن سمیت متعدد افراد کے گھروں پر کارروائیاں کی گئیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور بعض گھریلو اشیاء جن میں فریج، موٹر سائیکل، موبائل فونز، واشنگ مشین، گھریلو زیورات، فرنیچر اور گھریلو سامان خواتین کے کپڑے گھروں کے دروازے
دیگر قیمتی سامان شامل ہے، کو نقصان پہنچا یا ساتھ لے جایا گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ذہنی دباؤ اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان میں فوجی آپریشنز ماضی میں بھی جاری رہی ہیں، جن کے دوران انسانی حقوق کی تنظیمیں اکثر شفافیت اور شہری تحفظ سے متعلق خدشات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
مقامی آبادی کی جانب سے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔