نوشکی اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد قتل، ایک زخمی

75

بلوچستان کے اضلاع خضدار اور نوشکی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد قتل جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

خضدار میں ارباب کمپلیکس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت شاہجہاں ولد عبداللہ پندرانی اور عبدالستار ولد نائب فتح محمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مزمل ہوٹل میں موجود تھے کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ادھر نوشکی میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طاؤس خان دوران علاج دم توڑ گئے، جبکہ غلام مرتضیٰ ولد عبدالرشید زخمی ہے۔