زہری: پاکستانی فوج پر مسلح حملہ، ہلاکتیں

1

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خضدار کے علاقے زہری میں کوچو کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں اور بعدازاں گاڑیوں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملوں میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حملے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی ناکارہ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زہری، کوچو کے علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں اور ان کے ہمراہ پیش قدمی کرنے والی فورسز کی گاڑیوں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہوئی۔

علاقے میں بعدازاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔ آزاد ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چروائیں جانبحق ہوئے ہیں تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔