کراچی، تربت: خاتون سمیت دو افراد جبری طور پر لاپتہ

178

کراچی اور بلوچستان سے ایک خاتون سمیت دو افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، آواران
سے تعلق رکھنے والی حسینہ بلوچ، جو کراچی کے علاقے نیول میں مقیم تھیں، کو 16 اپریل 2026 کی شب پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

دوسرا واقعہ ضلع کیچ میں پیش آیا جہاں عبدالباسط ولد محمد سعید، جو پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں، کو 3 مارچ 2026 کی صبح تربت کے بلوچ ہسپتال سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔