خاران: پاکستانی فوج کی آپریشن، ڈرون طیاروں کی پروازیں

44

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔

خاران کے علاقے لجے میں آج صبح پاکستانی فوج نے متعدد گاڑیوں اور پیدل پیش قدمی کا آغاز کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد کو علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ڈرون طیاروں کو بھی فضا دیکھا گیا۔

حکام نے آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔