پنجگور مکران یونیورسٹی میں سہولیات کا فقدان، احتجاج پر انتظامیہ کی دھمکی

119

مکران یونیورسٹی میں سہولیات کا فقدان انتظامیہ کی رویہ کے خلاف یونیورسٹی طلباء کا پریس کانفرنس-

یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے طلبہ نے یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران بنیادی سہولیات سے محروم ہے یونیورسٹی میں پینے کے لئے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ،طلبا باہر جاکر پینے کا پانی خریدتے ہیں-

انھوں نے کہا کہ جب بجلی جاتے ہیں تو جرنیٹر نہیں چلاتے جس سے اس گرمی میں طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نہ موٹر سائیکل پارکنگ ہے نہ کینٹین میں سہولت موجود ہے کلاسز میں پروجکٹر موجود نہیں ہے جس سے طلبا کو پریزنٹیشن دینے میں مشکلات کا سامنا ہے-

طلباء نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں باہر سے لوگ آتے ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انھوں مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بار بار ان مسائل پر آگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اوپر سے طلبا کو دھمکا کر خاموش کیا جاتا ہے-

طلباء نے اعلیٰ حکام گورنر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کے بنیادی مسائل کو حل کرکے اسٹوڈنٹس کو سہولت فراہم کیا جائے۔