کوئٹہ؛ پشتون تحفظ موومنٹ کے نقیب پشتون اور عصمت کامریڈ لاپتہ

204

پشتون تحفظ موومنٹ کے مطابق کوئٹہ اور لورالائی کے سینئر رہنماؤں نقیب پشتون اور عصمت کامریڈ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بابا جان ہوٹل پرنس روڈ کوئٹہ سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

‏تنظیم کے رہنما زبیر آغا شاہ نے کہا ہے نئی سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کے مقصد پر عملدار شروع کر دیا گیا ہیں۔ کوئٹہ سٹی تھانے کے اہلکاروں کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں مبلوس افراد نے پی ٹی ایم کے ساتھ صحافی عصمت کامریڈ کو اغوا کرلیا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سٹی تھانہ گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کررہی ہیں جبکہ ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عصمت کامریڈ کے اغواء ہونے کی ویڈو؛ پولیس گاڑی میں سٹی تھانہ کوئٹہ کا ذکر ہورہا ہیں اور پولیس اہلکار کہہ رہا ہے کہ میرا قصور نہیں ہے میرے ڈی ایس پی کا حکم ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ عصت کامریڈ کو نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا۔ عصمت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار سٹی تھانہ اور ڈی ایس پی ہونگے عصمت کامریڈ اب تک لاپتہ رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ویوڈیو عصمت کی آئی ڈی سے لائیو چلی تھی مگر اب عصمت نامعلوم افراد کے پاس غیر قانونی قید میں ہے اور عصمت کامریڈ کی آئی ڈی سے یہ ویڈو ڈیلیٹ کر دی گہی ہے مگر ثبوت کے طور پر یہ ویڈو تمام پی ٹی ایم کے دوستوں کے پاس موجود ہے اور شئر ہورہی ہیں۔ اغوا کاری اور اس کے بعد نوجوان کو لاپتہ کرنے میں پولیس تھانہ سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے ۔