ڈیرہ بگٹی: گاڑی پر بم حملہ، تین افراد زخمی

333

نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی میں گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گاڑی کے قریب دھماکے میں گاڑی میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

واقعہ پیرکوہ کے قریب پیش آیا حملے میں وڈیرہ بہار خان نوثانی بگٹی اور وڈیرہ رولو بگٹی سمیت ایک اور شخس زخمی ہوگئے ہیں-

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ہے جس کو حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ڈیرہ بگٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے واقعہ کی تحقیقات کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-