قلعہ سیف اللہ: 6 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت ہوگئی

781

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں ملی، مرنے والے مقامی ہیں، علاقے میں گہرام مچ گیا-

قلعہ سیف اللہ میں ایک المناک واقعہ میں مقامی پہاڑیوں سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے لاشیں ایک پکنک مقام سے دریافت کرکے اسپتال منتقل کردیا، مرنے والے قلعہ سیف اللہ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی ربخش کا شاخسانہ ہے۔ لاشوں کی برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گہرام مچ گیا-

ملنے والی لاشوں میں شے پانچ کی شناخت عاصم خان ولد حاجی نور محمد راحتزئی سکنہ مسلم باغ، باز خان ولد عبدالسلام کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ، رمضان ولد بختیار سکنہ موسیٰ خیل، کنئی، عبدالستار ولد ملنگ شبوزئی سکنہ قلعہ سیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قلعہ سیف اللہ و گردنواح سالوں سے قبائلی ربخش اور دشمنیوں کے گھیرے میں رہا ہے جہاں اس سے قبل بھی درجنوں واقعات میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ انتظامیہ کے مطابق حالیہ واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال گشیدگی کے جانب بھڑ رہے ہیں-

پولیس اور انتظامیہ نے علاقے میں سیکورٹی سخت کردی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے-