قطر نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 8 بھارتی افراد کو رہا کردیا

152

قطر نے عدالت سے سزا یافتہ 8 بھارتی افراد کو رہا کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے بھارتی نیوی کے ان 8 افراد کو رہا کر دیا، جنہیں جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، گذشتہ ماہ قیدیوں کی سزائے موت کو طویل قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کے سابق اہلکار اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کرتے پکڑے گئے تھے، بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 8 میں 7 افراد بھارت میں پہنچ گئے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی رہائی پر قطری امیر کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قطر کی عدالت نے گزشتہ برس گرفتار کیے گئے بھارت کے 8 شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی، قطر میں بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کوآبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔