کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

171

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں مہلک کانگو وائرس کا شکار ایک نوجوان ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ اس وباء نے صحت کے شعبہ سے منسلک مجموعی طور پر آٹھ پیشہ ور افراد کو متاثر کیا ہے، جن میں پانچ ڈاکٹر اور تین نرسیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ زندگی کی بازی ہار گئے۔

متاثرہ ڈاکٹر شکر اللہ خان بلوچ جو کہ مریضوں کی خدمت کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر تھے، ڈیوٹی کے دوران وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس دوران مزید دو خواتین ڈاکٹرز بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ان سبھی کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں خصوصی طبی علاج کے لیے فوری طور پر ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

دو متاثرہ ڈاکٹروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں وہ وائرس سے متاثر ہوئے۔ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ٹراما سینٹر کے چیف نے مریضوں کی عیادت کرنے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ وائرس کی مزید منتقلی کو روکنے کے لیے ٹراما سینٹر آنے سے گریز کریں۔