قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج پر میرے بیٹے کو لاپتہ کردیا گیا – اورماڑہ رہائشی

162

اورماڑہ کے رہائشی محمد دین بلوچ نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اورماڑہ کے رہائشی اسکیم باتیل ہاسنگ اسکیم کے 300 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف احتجاج پر میرے جوان سال بیٹے کو لاپتہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کے اغواء میں لیویز فورس اورماڑہ کے اہلکار بھی شامل ہیں، میری آواز کو دبانے کے لیئے مجھ پر فائرنگ کی گئی میری غیرموجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بول کرلوٹ مار کی گئی،حکومتی ادارے میری ایف آئی آر درج کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے ۔ اورماڑہ میں لینڈ مافیا نے گیارہ سالہ بیٹے امجد ولد محمد دین کو دن دہاڑے اغوا کرکے لاپتہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اورماڑہ لیویز فورس کے اہلکار میرے بیٹے کو لاپتہ کرنے میں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اورماڑہ کے رہائشی اسکیم باتیل ہاسنگ اسکیم پر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا تو لینڈ مافیا میرے خلاف ہوگئی رہائشی اسکیم باتیل ہاسنگ اسکیم کی تین سو ایکڑ اراضی جو کروڑوں روپے مالیت کی ہے اور اس اسکیم کے لیئے اورماڑہ کے لوگوں نے پیسے جمع کیئے ہیں لیکن اس عوامی اسکیم پر قبضہ کرکے اسے فروخت کیاگیا جس پر میں نے آواز اٹھائی تو مافیا میرے خلاف ہوگیا ۔

انہوں نے کہا پہلے مجھ پر فائرنگ کی گئی جس سے مجھے چار گولیاں لگی ہیں لیکن اللہ پاک نے مجھے نئی زندگی دی اسکے بعد میری غیرموجودگی میں میرے گھر پر حملہ کرکے لوٹ مار کی گئی اور میری دو درجن سے زائد اونٹوں پر فائرنگ کرکے بے زبان جانوروں کو قتل کردیا گیا اور ابھی میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دس ماہ قبل دن دہاڑے میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا جس کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیئے میں پولیس تھانہ اورماڑہ چلاگیا لیکن وہاں میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی باربار کے چکر لگانے کے بعد مجبوراً پریس کانفرنس کرنے پہنچا ہوں ۔

انہوں نے کہا میں اپنے بیٹے کے اغواء میں ملوث افراد کو جانتا ہوں جس میں لیویز اورماڑہ کے اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں میں نے نامزد کیا ہے لیکن انتظامیہ انہیں گرفتار کرکے تفتیش کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔

انہوں صوبائی حکومت اور حکام بالا سے اپیل کی کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور واقعہ میں ملوث افرادکے خلاف کارائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ باتیل ہاسنگ اسکیم پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارائی کی جائے۔