وڈھ کی مخدوش صورتحال، بلوچستان بھر میں مظاہرے

266

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کی مخدوش صورتحال، بی این پی سربراہ اختر مینگل کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاریوں کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر آج بلوچستان کے بیشتر شہروں میں مظاہرے کئے گئے ۔

دارالحکومت کوئٹہ، خضدار، نوشکی، تربت، دالبنیدین سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں پارٹی کارکنوں، خواتین اور بچوں نے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شرکاء کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ میں سازش کے تحت بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا سیاسی راستہ روکنے اور انہیں قبائلی رنجشوں میں جکڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منظم سازش کے تحت دو مہینے سے علاقے میں جنگ کا ماحول پیدا کرکے مرکزی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرا کر کئی افراد کو قتل کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ وڈھ مسئلہ سیاسی ہے اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں اس سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل کا قصور صرف یہی ہے کہ وہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کررہی ہے، جس پر ان کے خلاف سازش کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ سردار اخترجان مینگل ایک مخلص لیڈر ہے اور عوام ان کے ساتھ ہے اور عوامی قوت سے تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔