حب: خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

150
File Photo

بلوچستان کے شہر حب کے ندی سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو پتھروں سے مار کر قتل کیا گیا، ضروری کارروائی کیلئے لاش کو حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔

دریں اثنا بولان میں پکنک منانے والوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے ۔

گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سےدو کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے شکار افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔