سیکورٹی خدشات، بی این پی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے – حکومت بلوچستان

103

ترجمان حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے، سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے۔

انہوں نے ایک پریس ریلیز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے ایک بنیادی حق ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

انہوں نے بی این پی پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے۔

دریں اثناء دارالحکومت کوئٹہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرے پر بی این پی کے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں کی اجازت ہے جبکہ بی این پی کیجانب سے مظاہروں پر کارکنان پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔