بلوچستان: چمن فالٹ لائن میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی

468
تصویر: ایس ایس جی ایس/فیس بُک

سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق 84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلہ آسکتا ہے۔

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زیرِزمین چمن فالٹ لائن میں تیزلرزش ریکارڈ کی گئی ہے، قوی امکان ہے کہ اس علاقے میں اگلے دو روزمیں کوئی زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

ایس ایس جی ایس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سطح سمندرکے قریب فضا میں برقی چارج کا اتارچڑھاؤ ریکارڈ کے جانے کے باعث نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمول بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نقشے میں واضح کیے جانے والے یہ علاقے بطور ایک اندازہ بتائے گئے ہیں اور زلزلہ آنے کے درست مقامات کے تعین کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے۔

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے چمن فالٹ لائن کوممکنہ زلزلے کا انتہائی طاقتور ریجن قراردیا ہے۔

چمن فالٹ لائن

چمن فالٹ لائن جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستاب میں واقع ہے، اس فالٹ لائن میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے علاقے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 900 کلو میٹر طویل اس فالٹ لائن پر31 مئی 1935 میں کوئٹہ میں انتہائی ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔