بلوچستان: فائرنگ اور دیگر واقعات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد ہلاک

118
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ بولان پولیس تھانہ بھاگ کے حدود گوٹھ کھتری کے قریب پیش آیا، ذرائع کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب گڈانی سے اطلاعات ہیں عبدالسبحان ولد عبدالواحد نامی شخص حبکو پاور پلانٹ الانہ گدور گوٹھ کے قریب سمندر کنارے مچھلی کے شکار کے دوران شخص گر کر ہلاک ہوا ہے۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچانے اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔