سوشل میڈیا ‘ایکس’ سب سے زیادہ زرد صحافت کر رہا ہے۔ یورپی یونین

258

سوشل میڈیا ایکس سے سب سے زیادہ غلط خبریں شیئر کی جا رہی ہیں، غلط خبریں دینے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے فالوئرز کی تعداد دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے: ویرا جورووا

یورپی یونین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سب سے زیادہ غلط اور غیر صائب خبریں سوشل میڈیا ‘ایکس’ سے دی جا رہی ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی نائب سربراہ ویرا جورووا نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر غیر حقیقی خبروں کے مقابل رضا کارانہ اطلاقی اصول و قواعد کے عزائم سے متعلقہ رپورٹ پر پریس کانفرنس کی ہے۔

جورووا نے کہا ہے کہ غیر صائب خبروں کے مقابل یورپی یونین کے لاگو کردہ اصول و قواعد کو فیس بُک ، گوگل، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور لنکڈاِن سمیت 44 پلیٹ فارموں نے قبول کر لیا ہے۔ مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے یورپی یونین کو غیر صائب خبروں کے مقابل کوششوں سے متعلق 6 ماہ پر مشتمل ڈیٹا رپورٹ پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایکس ایسے پلیٹ فارموں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ غلط خبریں شیئر کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقی کاروائیوں نے ثابت کیا ہے کہ جن پلیٹ فارموں پر غلط خبریں چل رہی ہیں ان کے فالوئرز کی تعداد دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے، کووِڈ۔19 اور روس۔یوکرین جنگ سمیت بڑھی ہوئی غیر حقیقی خبر رسانی کے خلاف، تیار کردہ اطلاقی کوڈ پر گذشتہ سال جون کے مہینے 30 سے زیادہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے دستخط کئے تھے۔

میٹا، گوگل، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور مائیکروسافٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا قبول کردہ اطلاقی کوڈ آئن لائن زرد صحافت کے مقابل زیادہ وسیع پیمانے کے عزائم اور حفاظتی تدابیر کا حامل تھا۔