زہری: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

154

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ زہری کے علاقے کہن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ظہور احمد لوٹانی ولد عبدالسلام پر فائرنگ کی۔

مذکورہ شخص کو سر میں گولی لگی جس کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

انتظامیہ اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔