حب چوکی، پنجگور: پاکستانی فورسز پر حملے

615

نامعلوم افراد نے حب و پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا-

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قائم پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

دریں اثناء آج ہی ضلع حب چوکی میں گیٹرون کمپنی کے قریب پاکستانی فورسز ایف سی کے چوکی پر بم حملہ کیا گیا-

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فراد ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔

دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر حملوں کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے-

واضح رہے اس سے قبل ان علاقوں میں پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی-