آواران: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

338

بلوچستان کے علاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

واقعہ جھاو کے علاقے مروکی میں کل رات چار بجے پیش آیا جبکہ مقتول کی شناخت امان اللہ ولد سید محمد نور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول جھاو پتکی کا رہائشی ہے، جنہیں گذشتہ دنوں اسماعیل نامی شخص نے جبراً وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا تھا، جو تین دن قبل وہاں سے نقل مکانی کرکے یہاں پناہ لے رہا تھا۔ جنہیں گذشتہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل کا تعلق ریاستی حمایت مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ ہے، جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے مذکورہ شخص کو اسماعیل اور سلیم ولد لالو نامی شخص نے قتل کیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل 4 اپریل 2017 کو اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیان ولد لال محمد اور اس کے بیٹے پیرجان اور کمسن پوتے کمبر کو کیلکوری میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست پاکستانی فورسز پر الزام عائد کرتے ہیں کہ فورسز نے بلوچستان بھر میں مسلح جھتے تشکیل دئے ہوئے ہیں جو لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں، جبکہ فورسز نے انہیں مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔