آواران میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

241

بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب آواران کے علاقے تیرتیج کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے